ٹوبہ ٹیک سنگھ :ملک افضل کھوکھر کا سہولت بازارکا دورہ

 ٹوبہ ٹیک سنگھ :ملک افضل کھوکھر کا سہولت بازارکا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرپرسن پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے سہولت بازار ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔۔۔۔

اور رمضان سہولت بازار میں اشیائے خوردونوش کے نرخ ، معیار کے علاوہ فراہم کردہ تمام تر سہولیات بالخصوص رمضان سہولت بازار میں چینی اور آٹے کے سٹالز کا معائنہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے کہ کم آمدنی والے طبقہ کو ریلیف فراہمی پر کسی طرح کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ وزیراعلی کی پوری توجہ مہنگائی کو قابو کرنے پر ہے ، انہوں نے کہا کہ امسال سبزیوں سمیت تمام اشیا خوردونوش کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت کم ہیں۔،ملک افضل کھوکھر نے فری ہوم ڈیلیوری سروس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ماہ مقدسہ میں عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سر انجام دینے کی اہمیت پر زور دیا،اس موقع پر منیجر ماڈل بازار میاں ثاقب شہزاد بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں