دہشت گردلسانی فسادات بر پا کرنا چاہتے :چودھری طارق حسن

کمالیہ (نمائندہ دنیا )تاجر اتحاد کمالیہ کے صدر چودھری طارق حسن رحمانی نے کہا ہے کہ دہشت گردلسانی فسادات بر پا کرنا چاہتے ۔۔
فوجی جوانوں پر دہشت گردانہ حملے بزدلانہ کارروائیاں ہیں، جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی اور دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کاسکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ اور بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یر غمال بنا نے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دہشت گرد وں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ،ان کا مقصد صرف افراتفری و انتشار پھیلانا ہوتا ہے ، یہ عناصر دشمن ممالک کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔