گوجرہ :تلخ کلامی پر 3افراد کی فائرنگ،نوجوا ن شدید زخمی

گوجرہ :تلخ کلامی پر 3افراد کی فائرنگ،نوجوا ن شدید زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )معمولی تلخ کلامی پر تین افراد نے فائرنگ کرکے نوجوا ن کو شدید زخمی کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 304 ج ب کا عبدالرحمن مہدی شاہ بازار گوجرہ میں مو بائل شاپ پر کا م کرتا ہے۔۔

 جس کا گارڈن ٹاؤ ن کے عمیر عرف عمیری وغیرہ سے دکا ن پر معمولی جھگڑا ہو گیا تھا عبدالرحما ن دکا ن بند کرکے گاؤ ں جارہا تھا کہ جھنگ روڈ پر بیس لا ئین کے قریب عمیر عرف عمیری وغیرہ تین افراد نے اس کو روک لیا اور فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتا ل فیصل آ باد ریفر کردیا گیا جہا ں اسکی حالت نازک بیا ن کی جاتی ہے ، اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں