ڈپٹی کمشنر کا الائیڈ ہسپتال ٹو کا اچانک دورہ ،سہولیات کا جائزہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحت مند پنجاب ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری کی بہتری کی پالیسی پر عملدرآمد تیز کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے اس سلسلہ میں الائیڈ ہسپتال ٹو کا اچانک دورہ کرکے ایمرجنسی،وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کی بھی جانچ پڑتال کی اور وارڈ میں جاکر مریضوں سے ملاقات،ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کے رویہ بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔مریضوں کے علاج معالجہ میں غفلت پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایم ایس ڈاکٹر ظفر نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی ۔