ٹوبہ ٹیک سنگھ:عید اجتماعات کی سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک کے آخری عشرے اور ۔
عیدالفطر کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ضلعی ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی،اجلاس میں یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰ، یوم القدس، شب قدر، چاند رات اور عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، عوامی مقامات، مساجد اور عید گاہوں کی سخت نگرانی کے احکامات جاری کئے گئے ، جبکہ بازاروں میں ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات پر بھی غور کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔