پیر محل :یوم شہادت حضرت علی ؓ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

پیرمحل(نمائندہ دنیا )پیر محل میں حضرت علی ؓکا یوم شہادت مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس محلہ کوثر آباد پیرمحل سے برآمد ہوکر مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
جلوس میں شامل عزاداروں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی ، جلوس کے ساتھ ایس ڈی پی او ملک ریاض حسین ، ایس ایچ او پیرمحل ملک اعجاز ، ایس ایچ او تھانہ اروتی وسیم اسلم ، مرکزی صدر انجمن تاجران میاں طارق ،صدر انجمن حسینیہ سید طیب بخاری ، سجاد حسین ،صدر پریس کلب میاں اسد حفیظ موجود تھے ۔پیرمحل پولیس کی طرف سے اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔