معمولی تلخ کلامی،فائرنگ کرکے شہری کو لہولہان کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو لہولہان کردیا گیا۔تھانہ سمن آباد کے علاقہ محمود ٹاؤن میں محمد شکیل کی آصف محمود سے تلخ کلامی ہوئی۔۔۔
جس پر ملزم نے اپنے ساتھی طالب حسین کو بھی موقع پر بلا لیا۔ ملزموں نے شکیل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔