تحصیل احمد پور سیال کے اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )تحصیل احمد پور سیال کے اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں ہوا جس کی صدارت ایم ایس ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم نے کی۔۔
جبکہ بورڈ کے دوسرے ممبران ڈاکٹر عون مزمل ،ڈاکٹر جاوید طاہر،ڈاکٹر رحمت اﷲ ،نمائندہ ٹیوٹا نسیم عباس، سعید قمر ،فخر عباس،محمد فاروق اور سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے شرکت کی،بورڈ میں 185 معذور افراد کی مختلف کیٹیگریز کی درخواستیں پیش کی گئیں، بورڈ نے 157 افراد کو معذور قرار دیاجبکہ 2 افراد معذوری کی کٹیگری میں نہ آسکے ، 8 افراد کو مزید رہنمائی کے لیے ریفر کر دیا گیا جبکہ 18 افراد بورڈ میں حاضر نہ ہوئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں باقاعدگی سے معذور افراد کی اسیسمنٹ کے لیے بورڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ سہیل آرتھر نے بتایا کہ خصوصی افراد کی سہولت کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور ڈیجیٹل سپیشل پرسن سرٹیفکیٹ جاری کیے جارہے ہیں جس سے خصوصی افراد اور ان کے لواحقین گھر بیٹھے آئن لائن رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔