چنیوٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ضلع چنیوٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔۔
تقریب کااہتمام ڈپٹی ڈائر یکٹر زارعت توسیع چنیوٹ ڈاکٹر شہباز احمد نے کیا، تقریب میں سید ذوالفقار حیدر شاہ (نمائندہ)ایم پی اے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سردار ذوالفقار علی شاہ ایم پی اے کے فارم پر شجر کاری کی کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع ، زراعت آفیسر اور ایگری گریجوایٹس کے علاوہ کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت نے ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلوں پر قابوں پانے کے لیے شجرکاری کی اہمیت بیان کی، مہمان خصوصی نے شریک کاشتکاران کو ترغیب دی کہ کاشتکار اپنے حصے کاپودا لگائیں۔