چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیمیں ملاوٹی و مضر صحت خوراک کیخلاف متحرک

چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیمیں ملاوٹی و مضر صحت خوراک کیخلاف متحرک

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر 1)ملاوٹی اور غیر معیاری خوراک کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضاکی سربراہی میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ دوران معائنہ 115 لٹر ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔عید الفطر سے قبل سویٹس اینڈ بیکرز کی معائنہ مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا اور کولڈ سٹور پر چھاپہ میں خفیہ طور پر سٹور کی گئی پہلے سے تیار کردہ غیر معیاری مٹھائی برآمدکرلی۔پہلے سے تیار کردہ غیر معیاری مٹھائی کی بڑی مقدارجسے نامناسب درجہ حرارت میں سٹور کیا گیا تھا اور موقع پر کسی بھی قسم کا کوئی ریکارڈ اور بنانے اور ایکسپائر ھونے کی تاریخ موجود نہ تھی۔ مزید برآں مٹھائی کو خفیہ طور پر آلو کے کولڈ سٹور میں رکھا گیا تھا،قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 1لاکھ 51ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں