گھریلو ملازمہ گھر سے زیورات نقدی اور سامان لے گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمہ نے گھر سے زیورات، نقدی اور دیگر سامان کا صفایا کر دیا۔ تھانہ صدر کے ۔۔
علاقے چک نمبر 225 کے رائے مزمل نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ زینب ان کے گھر بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھی۔ جس نے صفائی کرتے ہوئے گھر کی الماریوں سے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔