گرانفروش متحرک ، عید کے بعد بھی قمیتیں بے قابو

 گرانفروش متحرک ، عید کے بعد بھی قمیتیں بے قابو

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )ناجائز منافع خوروں نے ماہ رمضان کے بعد عید کے دنوں میں بھی شہریوں کو لوٹنے کی کوئی کثر نہ چھوڑی عید پر سبزیوں پھلوں اور گوشت کے دام سن کر ہی غریب آدمی پریشان رہا مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کے باعث شہریوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑگئیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جبکہ عید کے 4 روز گزر جانے کے بعد بھی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دیئے رکھی عید پر بکرے کا گوشت 2400 روپے بڑا گوشت 1200 روپے اور مرغی کا گوشت 900 روپے فی کلو میں فروخت ہوا جبکہ بڑے گوشت کا سرکاری ریٹ 800 روپے بکرے کے گوشت کی قیمت 1600 روپے اور مرغی کی گوشت کی سرکاری قیمت 591 روپے فی کلو تھی سبزیوں اور پھلوں کی صورتحال بھی گوشت سے کچھ مختلف نہ تھی منڈی بند ہونے کی آٰڑ میں سبز مصالحہ جات پھل اور سبزیاں بھی ریٹ لسٹ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوئیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا عید کے دن کھلنے والی سبزی کی دکانوں پر منہ مانگی قیمت وصول کی جاتی رہی ٹماٹر پیاز لہسن ادرک اور دھنہ پودینہ سمیت کھیرے بھی ریٹ لسٹ سے دوگنے دام میں فروخت ہوئے لہسن چائنہ 410 کی بجائے 600 ادرک تھائی لینڈ بھی 365 کی بجائے 600 ٹماٹر 50 کی بجائے 120 پیاز 42 کی 60 سے 90 اور کھیرے 42 کی بجائے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے عید کے دنوں میں کوئی ایک بھی پھل ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہ ہوا شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران پورا مہینہ گرانفروشوں نے غریب پر زندگی تنگ کیے رکھی اور رہی سہی کثر عید کے دنوں میں نکال لی ناجائز منافع خوروں نے ماہ رمضان کے دوران ہونے والے جرمانوں کے پیسے بھی عید کے دنوں میں شہریوں کی جیبوں سے ہی نکال لیے معاملے سے متعلق موقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض انجم کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں رہے اور جرمانے بھی ہوتے رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں