گرینڈ ہیلتھ الائنس فیصل آباد کا لاہور دھرنے کی حمایت کا اعلان

گرینڈ ہیلتھ الائنس فیصل آباد کا لاہور دھرنے کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد نے لاہور میں جی ایچ اے کے جاری دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز صدر وائے ڈی اے الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر چودھری نعمان کی زیر صدرات ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن، ینگ نرسز ایسوی ایشن، ینگ پیرامیڈیکل ایسوی ایشن، پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن اور الایڈ ہیلتھ پروفشنلز کے عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پرجی ایچ اے پنجاب کے تمام فیصلوں کو الایڈ ہسپتال فیصل آباد میں مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کا عزم ظاہرکیا گیا۔ شرکا نے گورنمنٹ کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی پالیسی کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ تمام تنظیموں کے نمائندوں نے مل کر چلنے اور نجکاری کو روکنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا عزم کیا۔ اور حکومت کو متنبہ کیا کہ اس قسم کے اقدامات سے گریز کرے اور ہیلتھ کمیونٹی کے دیرینہ مطالبات کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں