انفراسٹرکچر ،تعطل کا شکار منصوبوں پر کام شروع کرانے کی تیاری

انفراسٹرکچر ،تعطل کا شکار منصوبوں پر کام شروع کرانے کی تیاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے شہر کی سڑکوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری اور تعطل کا شکار منصوبوں پر کام شروع کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔

کمشنر مریم خان نے اس سلسلہ میں قومی حلقہ103 میں 4 سڑکوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ندیم ناصر اور سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری ہمراہ تھے ۔ کمشنر نے میونسپل کاروریشن کی حدود میں  نابہ روڈ،بڑاقبرستان براستہ سیالوی کالونی روڈ کا معائنہ کیا،کشمیر روڈ کے تعمیر سے رہ جانے والے حصہ کے کام بارے بھی بریفنگ لی جبکہ اس کے ساتھ چھوٹاقبرستان ملحقہ جواد کلب روڈ کے سیوریج لائن ڈالنے کے دوران متاثرہ حصہ کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر کا کہنا تھاکہ شہر میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری اولین ترجیح ہے ۔تعطل کا شکار اور سڑکوں کے رکے ہوئے منصوبوں پر کام شروع کرانے بارے منصوبہ بندی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں