بلاول بھٹوان ہاؤس تبدیلی سے نہیں عام انتخابات میں وزیراعظم منتخب ہو نگے : ارشدجٹ

بلاول بھٹوان ہاؤس تبدیلی سے  نہیں عام انتخابات میں وزیراعظم  منتخب ہو نگے : ارشدجٹ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری ارشدجٹ نے کہاہے کہ بلاول بھٹوزرداری ان ہاؤس تبدیلی سے نہیں عام انتخابات میں وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

 ملک کے موجودہ حالات میں اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے ہرسطح پرساتھ دیں گے مگرکسی تبدیلی کاحصہ نہیں بنیں گے ۔بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تحریک عدم اعتمادکے بعدبھی بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بن سکتے تھے مگرہم نے جمہوریت کوترجیح دے کردیگرجمہوری پارلیمانی جماعتوں کے اتحادسے ارکان کی اکثریت رکھنے والے میاں شہبازشریف کووزیراعظم منتخب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں