گرمی میں اضافہ ،صارفین سے پانی ضائع ہونے سے بچانے کی اپیل

 گرمی میں اضافہ ،صارفین سے پانی ضائع ہونے سے بچانے کی اپیل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ گرمی کے موسم میں شدت آنے کیساتھ ہی پانی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے لہذا تمام صارفین پانی کو ضائع ہونے سے ہر صورت بچائیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد کی جانب سے شہریوں کو پانی کی فراہمی شیڈول کے مطابق جاری ہے تاہم نہر کی بندش سے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی ممکن نہیں رہی تاہم ان متعلقہ علاقوں میں پینے کے پانی کے ٹینکرز بھجوائے جارہے ہیں۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے بعد کمشنر فیصل آباد مریم خان کی ہدایت پر قائم کئے گئے پوائنٹس پر بھی واٹرز باؤزر متعین کر دیئے گئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو پینے کی تازہ پانی کی فراہمی کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے اس لئے اس کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں