بلوچنی :ڈی ای او حافظ محمد ذاکر کا مختلف سکولوں کا سرپرائز وزٹ

 بلوچنی :ڈی ای او حافظ محمد ذاکر کا  مختلف سکولوں کا سرپرائز وزٹ

بلوچنی(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمنٹری فیصل آباد حافظ محمد ذاکرکا مختلف سکولوں کا سرپرائز وزٹ۔۔۔

 انہوں نے اساتذہ اور بچوں کی حاضری ،کلاسز میں جا کر بچوں کی تعلیمی کارکردگی اور ریکارڈ چیک کیا، اس کے علاوہ انہوں نے سکولوں کی صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق سرکاری سکول کو معیاری تعلیمی ادارہ بنانا اور کرپشن کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بعض جگہوں پر اے ای اوز نے آفٹر نون سکولز میں بعض درجہ چہارم اور ٹیچرز کے بوگس نام دے کر تنخواہیں ہڑپ کی ہیں ،میں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں