چناب نگر:سوئی گیس کا کم پریشر ،خواتین کھانا بنانے سے قاصر

چناب نگر(نامہ نگار )سوئی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر،خواتین اپنے اہلخانہ کیلئے کھانا تیار کرنے سے قاصر،شہریوں کا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سوئی گیس کا پریشر کھاناپکانے کے اوقات میں انتہائی کم کر دیا جاتا ہے۔
جس کی وجہ سے خواتین گھروں میں کھانا پکانے تک سے محروم ہو جاتی ہیں،گیس کی عدم فراہمی پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر جگہ سوئی گیس موجود ہے لیکن ہم کئی بار اس حوالے سے شکایات بھی درج کرا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود متعلقہ حکام توجہ نہیں دے رہے ، شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں اور کھاناپکانے کیلئے ایندھن کے متبادل ذرائع مہنگے داموں خریدنے یا بازار سے کھانا لانے پر مجبور ہیں۔ گھریلو خواتین نے کہا ہے کہ اگرسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈکے حکام نے صورتحال میں بہتری کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو ہم گھروں کے برتن اٹھا کر سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوں گی۔