اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ
جکھڑ (سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ء ناصر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقراء ناصر نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اوراس دوران انہوں نے صفائی ستھرائی سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی جار کیں۔ اقراء ناصر نے ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عدیل عارف ان کے ہمراہ تھے ۔