ڈپٹی کمشنرجھنگ نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیومرض سے بچاؤ کی ویکسین پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز اور سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم21 اپریل سے شروع ہو گی جس میں 2343 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے 5لاکھ 50ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، محکمہ صحت کی طر ف سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم کیلئے مائیکرو پلان کے مطابق ذمہ داررانہ طریقے سے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں،مہم میں سو فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے گا اس ضمن میں مانیٹرنگ کا کڑا نظام بھی فعال رکھا گیا ہے ۔علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ انسداد پولیومہم کے کیچ اپ ڈیز کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کریں گی،پولیو سے فری پاکستان ہمارا عزم ہے ، میڈیا کی وساطت سے عوام میں بھرپور آگاہی پیداکرکے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے ۔