گورنمنٹ کالج یونیورسٹی:23ویں سالانہ ایتھلیٹس میٹ کا آغاز

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی:23ویں سالانہ ایتھلیٹس میٹ کا آغاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں 23ویں سالانہ ایتھلیٹس میٹ کا آغاز ہوگیا۔ طلبا نے اپنے ڈیپارٹمنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔

 تعلیم اور کھیل ایک متوازن شخصیت کی تشکیل میں یکساں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جی سی یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی میدان میں اپنی شناخت رکھتی ہے بلکہ ہم طلباکو ہمہ جہت شخصیت کے طور پر ابھارنے کے لیے کھیلوں کو بھی بھرپور فروغ دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیراہتمام سالانہ دو روزہ سالانہ ایتھلیٹکس میٹ 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا سپورٹس کمپلیکس جدید سہولیات سے آراستہ ہے ، جو کہ طلبا، طالبات اور فیکلٹی ممبران کیلئے کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کا بہترین مرکز ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں