چنیوٹ:فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اندرون شہر کریانہ سٹور پر چھاپے مارے اوربڑی مقدار میں گھی کی شکل میں مضر صحت چربی برآمدکرلی جسے خفیہ طور پر چھپاکر رکھا گیا تھا اور ممکنہ طور پر گھی میں شامل کرکے فروخت کیا جانا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کریانہ سٹور کو 20 ہزار روپے جرمانہ اور بڑی مقدار میں پگھلائی گئی مضر صحت چربی ضبط کر لی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے متعدد دودھ بردار گاڑیوں کیبھی چیکنگ کی گئی اور ناقص کوالٹی دودھ برآمد ہونے پر 21ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر بھر میں 60 سے زائد فوڈ بزنسز کی انسپکشنز کرکے 50ہزار روپے کے جرمانے اور 1.5 کلو باسی گوشت اور ایک کلو سے زائد ایکسپائرڈ اشیاء تلف کردی گئی ہیں۔