چنیوٹ :تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری،راستے کلیئر قرار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع چنیوٹ کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے انتظامیہ کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
امین پوربنگلہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق رسول،اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمیل،ضلع کونسل اور محکمہ انہار نے مشترکہ طور پر نگرانی کی۔اس موقع پربھاری مشینری سے تجاوزات کا قلع قمع کرکے راستے کلیئر قرار دیدیئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے کہا کہ تجاوزات علاقائی خوبصورتی اور آمدورفت میں بڑی رکاوٹ تھی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کیا جارہا ہے اور ضلع کو تجاوزات سے پاک کرکے دم لیں گے ۔