سمندری :آر پی او فیصل آباد کی زیر صدارت کرائم میٹنگ

سمندری :آر پی او فیصل آباد کی زیر صدارت کرائم میٹنگ

فیصل آباد،سمندری(سٹاف رپورٹر،نمائندہ دنیا)آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغرکی زیر صدارت ڈی ایس پی آفس سرکل سمندری میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔۔۔

میٹنگ میں ایس پی صدر ڈویژن محمد طاہر،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صدر ڈویژن نے شرکت کی۔ جس میں صدر ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال، کرائم کی شرح کا جائزہ لیا گیا اور زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ اورایس ایچ اوز کی کارکردگی چیک کی گئی۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ زیرتفتیش مقدمات جن میں ملزمان نامزدہیں ان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے میرٹ پر یکسو کیا جائے ، مقدمات کے پینڈنگ روڈبروقت پراسیکیوشن برانچ سے کلیئر کروائے جائیں، مقدمات برخلاف پراپرٹی میں ملزمان کو ٹریس کرکے اور ریکوری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو یکسو کیا جائے ۔ انہوں نے 15کی کالز پر فوری ریسپانس دینے اور سنگین وقوعہ رونما ہونے کی صورت میں سینئر افسران جائے وقوعہ پر اپنی موجودگی کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔دریں اثناء آر پی او فیصل آباد نے تھانہ سٹی سمندری کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے سپیشل انیشیٹو نے تحت پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی سمندری کی صفائی ستھرائی،عمارت، فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا، رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی اور تھانہ میں SIPs کے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں