جھنگ :مستحق مسیحی خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے مستحق مسیحی خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے ۔
ہر خاندان کو 15 ہزار روپے کا چیک دیا گیا تاکہ وہ ایسٹر کی خوشیوں کو احسن انداز میں منا سکیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ،حکومت پنجاب اپنے مسیحی خاندانوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، مسیحی برادری میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنا اسی سلسلہ کی کڑی ہے تاکہ مستحق مسیحی برادری کی ایسٹر کی خوشیاں دوبالا ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار ہمیشہ قابل تعریف رہا ہے ۔