بلوچنی :الحمید ارشد ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

بلوچنی :الحمید ارشد ٹرسٹ کے  زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

بلوچنی (نمائندہ دنیا )بلوچنی کے گاؤں 99ر۔ب پکا جنڈیالہ میں الحمید ارشد ٹرسٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جبکہ اس موقع پر پودے لگا کر شجر کاری بھی کی گئی ۔تقریب بانی ٹرسٹ طہ کا شف اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگ زیب گورایہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ والدین ،ممبران سکول کونسل ، ایجوکیشن آفیسرز اور بچوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈر بچوں کو انعامات دیئے گئے اور پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں