ٹو بہ :مسیحی برادری کاایسٹر پر گیس کی بندش کیخلاف احتجاج
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسیحی برادری ایسٹرکے موقع پر سوئی گیس کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی۔۔۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے مذہبی تہوار کے دن مہمانوں کی ایک دوسرے کے گھروں میں آمدہو تی ہے تاہم سوئی گیس کی بندش کے باعث ہمیں کھانا پکانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ایسٹر جیسے تہوار کے دن بھی شیڈول کے مطابق گیس بند کر نے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،دریں اثناء ایسٹر کے موقع پر شہر کے مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادت کی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں مسیحی برادری کے سینکڑوں مردوخواتین نے حصہ لیا، اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ ایسٹر کے موقع پر ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اورضلع کے 89 گرجا گھروں کے باہر مجموعی طور پر1175پولیس ملازمین سارا دن حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہے اس دوران پولیس اور ایلیٹ فورس کی موبائل گاڑیاں گشت پر بھی مامور رہیں، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھوور ڈی پی او عبادت نثار نے ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔