زرعی ترقی کیلئے فوری عملی اقدامات کی ضرورت ہے :مہر شاہد

زرعی ترقی کیلئے فوری عملی اقدامات کی ضرورت ہے :مہر شاہد

پیرمحل(نمائندہ دنیا)پیرمحل بارایسوسی ایشن کے صدر مہر شاہد زیب سرگانہ نے کہا ہے کہ لفظی کہا نیوں سے زراعت کا شعبہ ترقی نہیں کرسکتا۔۔۔

زرعی ترقی کے لئے فوری عملی اقدامات کر نے کی ضرورت ہے ،اگر زمینداروں اور کسانوں کا معاشی قتل جاری رہا تو پھر حکومت زرعی ترقی کے نعرے لگانا بھی چھوڑ دے ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سطح پر گندم کی فصل کو خرید نے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے مسلسل سرد مہری کا مظاہرہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ، گذشتہ سال بھی گندم کی فی من قیمت کم ہو نے سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم تاحال زمینداروں اور کسانوں کے گھروں میں سٹاک ہے ، اگر حکومت گندم کا مناسب سرکاری ریٹ مقرر نہیں کرتی تو پھر آئندہ سال پنجاب میں گندم جیسی اہم فصل کی کاشت میں کمی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا،ہماری قیادت کی ذمہ داری ہے کہ زرعی اجناس کی منافع بخش قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں پر دباؤڈالا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں