چنیوٹ:پولیس گاڑیوں کی رینوویشن،مرمت کا کام جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کی ہدایت پر پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے سرکاری گاڑیوں کی رینوویشن، مرمت کا کام جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبداﷲاحمد نے پولیس لائن میں سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی ۔ڈی پی او نے سرکاری گاڑیوں کے رینوویشن ورک کا جائزہ لیا،گاڑیوں کے مرمتی کام کا معائنہ کیا ۔ڈی پی او نے فیلڈ افسران کو ہدایات دیں کہ سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال کا خود جائزہ لیکر انکی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ، سرکاری گاڑیوں کی حفاظت،مینٹیننس میں کسی قسم کی کوتاہی کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی بروقت مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی دشواری نہ ہو ، سرکاری گاڑیوں کی مینٹیننس سے پولیس ریسپانس، پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری آئیگی۔