بغیر اجازت بلڈنگ کی تعمیر پر 2 افراد کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اجازت بلڈنگ تعمیر کرنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے مختلف علاقوں میں بلڈنگ نقشہ ڈیپارٹمنٹ ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا اور اس دوران دو افراد کو بغیر اجازت اور بغیر نقشہ منظوری بلڈنگز کی تعمیر کرتے ہوئے پایا ، حکام نے بلڈنگز کو سیل کرکے دونوں افراد کے خلاف مقدمات درج کر ا دیئے ہیں۔