عداوت پر مخالفین کا شہری پر دھاوا فائرنگ،سنگین نتائج کی دھمکیاں

 عداوت پر مخالفین کا شہری پر دھاوا  فائرنگ،سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی رضا نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ چوہڑ ماجرہ چوک میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر گن پوائنٹ پر دھاوا بول دیا اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ فائرنگ کر دی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ بعد ازاں ملزمان اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں