چنیوٹ:ڈی سی کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

چنیوٹ:ڈی سی کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کی صدارت میں منعقد ہوا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122نے جامع بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ لیتے ہوئے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی تمام تر تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کوممکنہ سیلابی مقامات/ایریاز کیپیشگی وزٹس،ضروری انتظامات مکمل کرنے ،ریلیف کیمپس کی انسپکشن اور فلڈ بند چیک کرنیکی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میڈیم اور ہائی فلڈ کو مدنظر رکھ کر بنائیں جبکہ مشینری کی ورکنگ حالت سمیت سٹاف کی ڈیوٹیز کا روسٹر مکمل ہونا چاہیے ۔انہوں نے اربن فلڈنگ کی صورت میں میونسپل کمیٹی کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ڈی واٹرنگ سیٹس فعال،ڈرینز اور ڈسپوزل اسٹیشنز کے کنوؤں کی صفائی کرائی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ فلڈ کنٹرول پلان پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد کرایا جائیاس ضمن میں تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں