خاتون محتسب کا الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر کا دورہ

خاتون محتسب کا الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ کرکے اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی فعالیت بارے معلومات لیں۔۔۔

 اور تمام دفاتر میں ہراسمنٹ کی روک تھام کیلئے قانون سے آگاہی بارے پینا فلیکسز نمایاں جگہوں پر آویزاں کرانے کے احکامات دیئے۔نبیلہ حاکم خان نے فیصل آباد ریجنل آفس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور الائیڈ ہسپتال سے متعلقہ درخواستوں کی سماعت بھی کی۔انہوں نے الائیڈ ہپستال کی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی سے 3 سال میں موصول درخواستوں کی تفصیل بھی طلب کرلی۔خاتون محتسب پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فیصل آباد ڈویژن میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی ٹریننگز کرائی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری دفاتر میں فوکل پرسنز کا تقرر کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے واقعات بڑھ رہے ہیں جن کی روک تھام کے لئے اجتماعی تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں