غیر معیاری مشروبات کی فروخت ، ناقص صفائی ، گیسٹرو اور ڈائیریا کا مرض بڑھ گیا

 غیر معیاری مشروبات کی فروخت ، ناقص صفائی ، گیسٹرو اور ڈائیریا کا مرض بڑھ گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گرمی میں غیر معیاری مشروبات کی فروخت گیسٹرو اور ڈائیر یا جیسے امراض کا سبب بننے لگی۔۔۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی (مووایبل کارٹس) کی کیٹگری میں آنے والی ریڑھیوں کے خلاف ایکشن کرنے میں ناکام ہے غیر معیاری لیمن سوڈا اور سکواش سمیت دیگر مشروبات بھی فروخت ہورہے ہیں ۔درجہ حرارت میں اضافہ ہوتے ہی گرمی کے ستائے شہری پانی کی کمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کا سہارا لینے پر مجبور ہیں لیکن مشروبات کے نام پر شہریوں کو میٹھا زہر پلایا جارہا ہے سکرین کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر صفائی کا تصور بھی نہیں ہوتا جس پر شہری پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نالاں ہیں ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس کارر وائیوں کی تعداد تو ہے لیکن آبادی اور ٹھیلوں کی تعداد کے تناسب سے یہ کارروائیاں اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں غیر معیاری مشروبات پیٹ کی بیماریوں کی بڑی وجہ بن رہے ہیں ہسپتالوں میں پیٹ کے مریض رپورٹ ہونا شروع ہوچکے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عمار کہتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں