مرکزی جمعیت اہلحدیث نے یوم استحکام پاکستان منایا

مرکزی جمعیت اہلحدیث نے یوم استحکام پاکستان منایا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے قائد ملت سلفیہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر امیر اور ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ہدایت پر بھارتی دہشتگردی اور سندھ طاس معاہدہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے جمعتہ المبارک یوم استحکام پاکستان کے طور پر منایا ۔

 خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں اور نمازِ جمعہ کے بعد استحکام پاکستان ریلیوں کا اہتمام کیا ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی، ناظم اعلیٰ حافظ محمد یونس آزاد ،سرپرست اعلیٰ سید سبطین شاہ نقوی، خالد محمود اعظم آبادی ،قاری محمد حنیف ربانی، قاری احمد حسن ساجد، قاری محمد ارشد، قاری بشیر احمد عزیزی، مولانا ابرار احمد ظہیر، قاری عبد الرب ربانی، پروفیسر عبد الرزاق شاد ،حافظ زبیر احمد ظہیر و دیگر نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ میں غیر ملکی سیاحوں کو نشانہ بنا کر بھارت نے ایک بار پھر اپنی پرانی تاریخ دہرائی ، دنیا کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے جھوٹا ڈرامہ اور ناکام منصوبہ بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم سازش کی ، پہلگام ڈرامہ اب پوری دنیا پر عیاں ہو چکا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے مترادف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں