پیشہ وارانہ مہارتیں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر :ڈاکٹر خرم

پیشہ وارانہ مہارتیں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر :ڈاکٹر خرم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد ڈاکٹر خرم طارق نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں دورحاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارتیں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ اس کے ثمرات نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سمیٹے جا سکیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بزنس انکوبیشن سنٹر کے زیراہتمام جدت کا سفر اور خیالات کو حقیقی جامہ پہنانے  کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کاروباری شخصیت وحید رامے اور بزنس انکوبیشن سنٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار احمد نے بھی اظہارخیال کیا۔ ڈاکٹر خرم طارق نے مزید کہا کہ آئندہ دس سالوں میں عالمی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیٹا سائنس کی 18کروڑ نوکریاں متوقع ہیں اور پاکستان کو بھی اس میں سے اپنا حصہ وصول کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دینا ہو گی،اقتصادی ترقی کے لئے جدت پسندی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے طلبہ و نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی سوچ میں وسعت لاتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کے راستے تلاش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں