ڈیلیوری بوائے کی گاڑی سے نقدی اور دیگر سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نجی کمپنی کے ڈیلیوری بوائے کی گاڑی سے نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے فوجی چوک میں عامر نامی شہری نجی سٹور پر سامان کی سپلائی دینے کے لئے گاڑی سے نیچے اترا تو اس دوران نامعلوم ملزمان نے گاڑی کے ڈیش بورڈ سے 76 ہزار روپے سے زائد مالیت کی رقم چوری کرلی اور موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔