شہری سے بیگ جھپٹ لیا گیا

شہری سے بیگ جھپٹ لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سڑک کنارے جاتے ہوئے شہری سے بیگ جھپٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ طارق آباد کے قریب عدنان نامی شہری سڑک کنارے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر اس سے بیگ چھین لیا جس میں نقدی، موبائل، قیمتی دستاویزات اور دیگر اہم اشیاء موجود تھیں، پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں