لاؤڈ سپیکر پر گانے چلانے والاشہری حوالات پہنچ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاؤڈ سپیکر پر گانے چلانے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 280 میں پولیس نے لاؤڈسپیکر پر گانے چلانے اور دیگر شہریوں کے لئے درد سر بننے والے ارشد نامی شہری کو حراست میں لے لیا ،ملزم کے قبضے سے سپیکر، ڈیک اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔