مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر4 افراد زیر حراست

مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر4 افراد زیر حراست

فیصل آباد)سٹی رپورٹر(مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے چک نمبر 263 ر۔ب میں کارروائی کرتے ہوئے مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا جو دیگر شہریوں کے لئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ، ملزموں کے قبضے سے نقدی، اسلحہ اور آتش بازی کا سامان برآمد کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں