پیرمحل:ڈی پی او ٹوبہ کی 3 مقامات پر کھلی کچہریاں

پیرمحل:ڈی پی او ٹوبہ کی 3 مقامات پر کھلی کچہریاں

پیرمحل(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہو ئے ایک ہی روز 3مختلف مقامات قصبہ سندھیلیا نوالی ، پیرمحل اور رجانہ سرکل میں کھلی کچہریاں لگائیں۔۔۔

 اور شہریوں کے مسائل سن کر بغور جائزہ لینے کے بعد ڈی ایس پی میاں منیر احمد اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فوری عملدرآمد کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ۔اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثار نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع بھر میں متواتر عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریاں لگانے کا عمل جاری ہے ، آئی جی پنجاب کے مذ کورہ احسن اقدام کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں،اگر کسی سائل کو تھا نہ کے ایس ایچ او یا تفتیشی سے کوئی شکائت ہوتو انصاف کی فراہمی کیلئے میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ڈی پی او ٹوبہ نے کہا کہ ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات جاری کر رکھے ہیں کہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج کسی بھی دباؤ کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف میرٹ پر ہی کیا جائے ،شہریوں کو شعور آگہی دینے میں میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائند گان مسائل کی نشاندہی کریں پولیس فوری کارروائی کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اور کاہل افسروں اور اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں