ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا دورہ کمالیہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد لطیف کا کمالیہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ، متعلقہ ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد لطیف نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ئناصر کے ہمراہ کمالیہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر علی رضا،پروگرام آفیسر غلام شبیر، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عمر نواز خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر و دیگرجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے معیاری اور بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات فراہم کی جا سکیں،عوامی سہولت کے پیشِ نظر ترقیاتی کاموں کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی۔