شورکوٹ :تاروں سے چھونے پر ہیوی ٹرالر کو آگ لگ گئی

شورکوٹ(نمائندہ دنیا ) بجلی کے تاروں سے چھونے پرگانٹھوں سے لدے ہیوی ٹرالر کو آگ لگ گئی ، لاکھوں کا نقصان۔
تفصیلات کے مطابق گندم کی باقیات پر مشتمل گانٹھوں سے لدابائیس ویلر ٹرالر احمد پور شرقیہ جا رہا تھا کہ نواحی علاقہ موضع گھمن ماڑی میں بجلی کے تاروں سے چھونے پر ٹرالر کو آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں 204 گانٹھوں میں سے نصف جل گئیں، اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا جس سے بڑا مالی نقصان ہونے سے بچ گیا۔