وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر لگانے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

 وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر  لگانے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر نصب کرنا ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا۔

تھانہ ریل بازار کے علاقہ گمٹی چوک کے قریب ٹریفک پولیس نے مسافر وین کو روکا جس کی جانچ کرنے پر عقبی سیٹ کے نیچے ممنوعہ اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر نصب پایا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں