بلوچنی :سپورٹس فیسٹیول کے پوزیشن ہولڈر ٹیچرز کے اعزاز میں تقریب

 بلوچنی :سپورٹس فیسٹیول کے پوزیشن  ہولڈر ٹیچرز کے اعزاز میں تقریب

بلوچنی (نمائندہ دنیا )ٹیچرز سپورٹس گالا فیسٹیول میں اول، دوئم اورسوئم پوزیشن حاصل کرنیوالے ٹیچرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ جڑانوالہ محمد فیاض اختر وسیر کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیچرز سپورٹس گالا فیسٹیول میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنیوالے تحصیل جڑانوالہ کے ٹیچرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈر ٹیچرز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مدثر حسن، رائے ولی محمد، میاں محمد عمران طیبی، نثار احمد ، میڈم شمائلہ عزیز ،جاوید اقبال ، اطہر گجر ، عبدالمنصور اور ڈاکٹر عبدالحمیدقادری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں