جھنگ :پولیس کی منظم حکمت عملی ،جرائم کی شرح میں نمایاں کمی

جھنگ :پولیس کی منظم حکمت عملی ،جرائم کی شرح میں نمایاں کمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ پولیس کی شب و روز محنت اور منظم حکمت عملی کے باعث ضلع میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مختلف نوعیت کے جرائم میں گزشتہ سال کی نسبت قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں 37 فیصد ، رابری میں 52 فیصد،وہیکلز چوری کی وارداتوں میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں ان مقدمات میں 27 فیصد اضافہ ہوا جو منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا مظہر ہے ۔علاوہ ازیں اشتہاری مجرموں کی گرفتاریوں میں 26 فیصد ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کی گرفتاریوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا جو امن و امان کی بہتری کی جانب بڑا قدم ہے ۔ڈ پی او جھنگ کیپٹن (ریٹائرڈ)بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ جھنگ پولیس انسداد جرائم کیلئے موثر حکمت عملی اور مربوط اقدامات کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیزی سے جاری رکھا جائے گا۔ عوام ضلع جھنگ کو جرائم سے پاک اور پرامن بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں