ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اہم اجلاس
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ چنیوٹ موجودہ صورتحال میں عوام کے تحفظ کیلئے فرنٹ فٹ پرہے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ضلعی افسران کے اہم اجلاس کی صدارت کی اور وار کنٹینجنسی پلان War Contengency Plan کیمطابق تمام محکموں کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس رضاکاروں کو آن بورڈ لیں اور انہیں تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے۔سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز کو الرٹ رکھیں،بلڈ اور ادویات کی سو فیصد دستیابی یقینی بنائیں،ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہونے چاہئیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام افسران آپس میں رابطوں کو مضبوط بنائیں اورموبائل فونز آن رکھیں ۔