گوجرہ:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 11سالہ لڑکا شدیدزخمی

گوجرہ:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر  سے 11سالہ لڑکا شدیدزخمی

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 11سالہ لڑکا شدیدزخمی ہوگیا۔

معلوم ہواہے کہ چک نمبر420ج ب کے رہائشی سلطان سکندر کا 11 سالہ بیٹا جہانزیب اپنے گھر کے باہر کھیل رہاتھاکہ اس دوران وہاں سے گزرنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے جہانزیب کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا جہاں اس کی حالت نازک ہے ،ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورموقع سے فرارہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں