حکومت پیغام اولیاء عام کرنے کیلئے اقدامات کرے :پیر آصف
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر محمد آصف رضاقا دری نے کہا ہے کہ۔۔۔
حضو رپاک ؐ سے سچی محبت اور اولیاء کاملین کے نقش قدم پر چل کر ہی ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں،اولیاء کاملین کا دامن ِرحمت صرف دنیا میں ہی نہیں بلکہ نزع وقبر اور حشر میں بھی کام آتا ہے ،حکومت پیغام اولیاء عام کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے PP-111کے زیر اہتمام سخی سرور آباد میں منعقدہ ‘‘محفل گیارہویں شریف’’سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈویثرنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر قادری المدنی، مولانا آصف ندیم چشتی، میاں محمد شفیق جلوی، میاں جنید جلوی، خالد عزیز چشتی، عبدالشکور جلوی، حافظ محمد اکرام و دیگربھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء اللہ کی محبت دونوں جہاں کی سعادت اور رضائے الٰہی پانے کا سبب ہے ،اولیاء کاملین نے ہمیشہ اسلام اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا، اولیاء کاملین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے میں بڑھتے ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ،پاکستان سنی تحریک پیغام اولیاء عام کرنے میں کوشاں ہے۔