کمالیہ :پاک افواج کی شاندار کامیابی پر جشن ، کیک بھی کاٹا گیا

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پرپاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ونگ کے رہنمائحاجی نذیر احمد کے آفس میں جشن منایا گیا۔۔۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا ۔ حاجی نذیر احمد شرکائے تقریب سے گفتگو میں کہا کہ آج کا دن یہ ثابت کرتا ہے کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور بہت سے ممالک نے بھی اس کا اعتراف کر لیا ،پاکستانی فوج نے یہ معرکہ جیت کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔